امریکہ : بھارت پر 50 فیصد اضافی ٹیرف کا آج سے نفاذ
اگست 27(اےیوایس)
امریکا
بھارت
بھارت پر امریکی ٹیرف بڑھا دینے کے فیصلے پر آج بدھ کے روز سے عمل شروع ہو جائے گا۔ بھارت کے لیے ٹیرف دوگنا کرنے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔ اس امریکی فیصلے کے نتیجے میں امریکی ٹیرف کے عملی طور پر بڑھنے سے پہلے امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ اس سے پہلے بھارت صدر ٹرمپ کی طرف سے حالیہ پاک بھارت جنگ کے رکوانے میں اپنے کردار کا بار بار ذکر کر کے بھارتی سرکاری کی کافی خفت کا باعث بنتے رہے تھے۔ بعد ازاں امریکہ نے بھارت کے خلاف ٹیرف کی شرح 25 فیصد کی اور مزید یہ دھمکی دی کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد جاری رکھی اور امریکہ کی روس پر عائد کردہ پابندیوں کی پروا نہ کی تو بھارت کو سزا کے طور پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف دینا ہوگا۔ اسی کا آج بدھ سے امریکہ عملی نفاذ کرنے والا ہے کہ امریکی انتباہ کی ڈیڈ لائن آج پوری ہو رہی ہے۔ یہ ٹیرف بھارتی گارمنٹس، جیولری، جوتوں، کھیلوں کے سامان، فرنیچر اور کیمیکلز پر عائد ہوگا۔ یہ امریکہ کی طرف سے مختلف ملکوں کی اشیا پر لگائے ٹیرفس سے سب سے زیادہ شرح والے ٹیرفس میں نمایاں ہے۔ بھارت پر لگائے گئے اس بھاری ٹیرف سے ہزاروں بھارتی چھوٹے برآمد کنندگان اور امریکہ میں بھارتیوں کے لیے ملازمت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم نریندرا مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہری بھی بطور خاص ٹیرف سے مشکلات میں گھر سکتےہیں۔ بھارت کی وزارت تجارت کے ایک اہم عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں کہا امریکی بھاری ٹیرف سے متاثرہ برآمد کنندگان کو بھارت سرکار مالی مدد دے گی۔ نیز ان کا رخ چین، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ کی طرف موڑ کر ان کو ترغیبات بھی دی جائیں گی۔ یاد رہے نئے ٹیرف کے نفاذ کے باوجود ‘ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی طرف سے ‘ نوٹس شپرز کو ہندوستانی سامان کے لیے تین ہفتے کی چھوٹ مل سکے گی۔ ان میں ایسے بحری جہاز شامل ہوں گے جو پہلے سے سامان لاد چکے تھے۔ یا آخری تاریخ کی آدھی رات سے پہلے امریکہ کے روانہ ہوئے تھے۔ اس قانون کے مطابق جو بھارتی اشیا 17 ستمبر سے پہلے امریکہ میں داخل ہو جائیں گی۔ یہ بھی اضافہیٹیرف دینے سے مستثنی ہوں گی۔ بھارتی سٹیل، ایلومینیم یا ان سے بنی ہوئی مصنوعات، کاریں، تانبا اور دیگر اشیا تجارت کی توسیع کے ایکٹ 232 کے سیکشن 232 کے تحت 50فیصد تک اضافی ٹیرف سے مشروط ہیں۔
11
