2

ٹرمپ ایران جنگ کو ”نہ ختم ہونے والی جنگ” میں بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے: وینس

ٹرمپ ایران جنگ کو ”نہ ختم ہونے والی جنگ” میں بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے: وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کے روز توقع ظاہر کی کہ ایران کے خلاف جنگ دو سال سے کم عرصے میں ختم ہو جائے گی، انھوں نے زور دے کر کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے نہ ختم ہونے والی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

فوکس نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں وینس نے کہا کہ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنا ضروری سمجھا، کیونکہ وہ امریکہ کے لیے خطرہ تھا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ دس یا پندرہ سال، یا حتیٰ کہ دو سال تک جاری رہنے والی جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ وہ اور ٹرمپ دونوں ”نہ ختم ہونے والی جنگوں” کے مخالف ہیں ،انھوںاس اعتماد کا اظہار کیا کہ امریکی صدر اس تنازع کو بہترین نتائج کے ساتھ ختم کریں گے۔

وینس نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ ایران میں غیر معینہ مدت تک نہیں رہے گی۔ ان کے بقول جو لوگ جنگ کو طول دینے پر زور دے رہے ہیں وہ جتنی چاہیں تنقید کر لیں، لیکن ان کی انتظامیہ نے شروع ہی سے یہ عہد کیا تھا کہ وہ ایسے کھلے تنازع میں نہیں پڑے گی جس کا کوئی اختتام نہ ہو۔

وینس کے یہ بیانات جنگ کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثرات کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں۔ نائب صدر نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کو تقریباً نو ماہ قبل شروع ہونے والی جنگ کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ ان کے قریبی حلقوں کا خیال ہے کہ تنازع کا جاری رہنا ان کے سیاسی اور صدارتی عزائم کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

وینس کا موقف اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران کے حوالے سے اپنے فوجی اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے، لیکن طویل المدتی فوجی موجودگی میں الجھے بغیر، ایسے وقت میں جب جنگ سے جڑے سیاسی اور اقتصادی دباؤ بڑھتے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں