وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ نے اپنے مواخذے سے متعلق زیر بحث خبروں کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے پیر کے روز کہا ہے اگر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک لائی گئی تو پینٹاگون کے ریکارڈ کی بنیاد پر اپنا دفاع اچھی طرح کریں گے۔
وزیر جنگ جو ان دنوں ایران کی جنگ کے باعث عوامی و سیاسی سطح پر بہت تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں خصوصاً وسط مدتی انتخابات میں ری پیبلیکن پارٹی کی شکست کے بعد ان کے مواخذے کی خبریں نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں سے پوچھا گیا اگر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک سامنے آئی تو کیا ان کے پاس ری پیبلیکن کی معقول حمایت موجود ہے کہ وہ مواخذے کی تحریک ناکام بنا سکیں۔ پیٹ ہیگسٹھ نے کہا وہ پریشان نہیں ہیں۔
خیال رہے ری پیبلیکن سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کانگریس تھامس میسی اس کوشش میں ہیں کہ وزیر جنگ کے خلاف ایوان نمائندگان میں مواخذے کی تحریک پیش کریں۔ تاہم پیٹ ہیگسٹھ ایسی کسی بھی مواخذے کی تحریک کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار بتاتے ہیں۔
