2

مکہ دفاعی معاہدہ: تینوں ملکوں کے اہم سکیورٹی عہدے داروں کا اجلاس اسلام آباد میں متوقع

مکہ دفاعی معاہدہ: تینوں ملکوں کے اہم سکیورٹی عہدے داروں کا اجلاس اسلام آباد میں متوقع
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ایک اہم اجلاس رواں ماہ کے اواخر میں اسلام آباد میں ہونے جا رہے ہے۔ اجلاس میں تینوں ملکوں کے اعلیٰ عہدے دار شریک ہوں گے۔ اس نوعیت کا ایک اجلاس پچھلے ماہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو چکا ہے۔ اس اجلاس کو تذویراتی سیاسی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کا نام دیا جاتا ہے۔

سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت یہ تذویراتی سیاسی دفاعی کمیٹی ایک فیصلہ ساز فورم ہے۔ جس میں تینوں ملکوں کے وزرائے دفاع اور اعلی ترین فوجی حکام شرکت کرتے ہیں۔ رواں ماہ کے اواخر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان تنیوں کے اعلی عہدے دار شریک ہوں گے اور خطے کی صورت حال کے تناظر میں اپنے لیے چیلنجوں سے نمٹنے پر غور کریں گے۔

خطے میں امریکہ ایران جنگ کے سلسلے میں کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ سعودی عرب ، ترکیہ اور پاکستان نے ماہ اگست میں ایک سہ فریقی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دفاعی معاہدے کی رو سے ایک ملک پر حملہ تینوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ان دنوں یمنی حوثی باغیوں کے سعودی اہداف پر حملے شدت اختیار کیے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز مکہ اور مدینہ ریجنز میں بھی حوثیں نے میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یمنی حوثی باغی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں ، توانائی سے متعلق تنصیبات اور دوسرے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم سعودی اتحادی افواج ان حملوں کو روکنے کی کوشش میں ہیں۔ اسحاق ڈار نے اس متوقع اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ‘ ایس پی ڈی سی کمیٹی کا اجلاس اہم قدم ہوگا۔’ وہ اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر رپورٹرز سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا پچھلے ماہ ریاض میں ہونے والے اس کمیٹی کے اجلاس میں ہی طے کر لیا گیا تھا کہ اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سہ فریقی دفاعی معاہدہ مکمل طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے۔ اس معاہدے سے کسی بھی صورت بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ اقوام متحدہ کے چارٹر آرٹیکل 51 ہر ملک کو انفرادی اور اجتماعی دفاع کا حق دیتا ہے۔

یاد رہے پاکستان یمنی حوثیوں کے گروپ سے کئی بار یہ مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ سعودی عرب پر حملے بند کر کے مذاکراتی میز پر آئے۔ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے خلاف مسلم ممالک میں غیر معمولی رد عمل پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں