غزہ کے مغرب میں فضائی سمندری اور زمینی راستے سے اسرائیلی فوج کا فوجی آپریشن العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ شہر کے مغرب میں فضائی سمندری اور زمینی راستے سے بیک وقت ایک فوجی آپریشن کر رہی ہے جس کے دوران اس علاقے کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نامہ نگار نے بتایا کہ شہر کے مغرب میں واقع جائے وقوعہ پر دس سے زیادہ پے در پے فضائی حملے کیے گئے۔ رائیٹرز کے مطابق سنہ 2025ء کے اکتوبر کے مہینے میں جنگ بندی نے بڑے پیمانے پر جاری لڑائی کو ختم کر دیا تھا لیکن اس نے اسرائیلی حملوں کا خاتمہ نہیں کیا جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد غزہ میں حماس اور دیگر مسلح دھڑوں کے حملوں کو ناکام بنانا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور غزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے جس میں اسرائیلی افواج کا انخلا اور اس تحریک کی عسکری صلاحیتوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
9
