6

غزہ میں اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز غزہ میں ایک خاندان کے افراد کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ جس سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ بات غزہ کے ہسپتال کے ذرائع نے بتائی ہے۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق خاندان کے سربراہ کا نام احمد ہے جن کے گھر کو بیت لاھیہ میں نشانہ بنایا گیا۔

خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی تھیں۔ جنہیں بمباری کے بعد الشفاء ہسپتال غزہ لایا گیا۔ باڈیز کی ٹکڑوں کی مدد سے شناخت کی گئی۔ جن میں 8 سال اور 12 سال کے دو بچے بھی شامل تھے۔

اسرائیلی فوج سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو اس کی طرف سے جواب دیا گیا کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آدھی رات کے بعد بیت لاھیہ میں بمباری کی۔ یہ علاقہ جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ سے متصل ہے۔ پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج نے بے گھر لوگوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یاد رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 اکتوبر 2025 کو جنگی معاہدہ طے پایا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے حماس کے خلاف حملوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

اسرائیلی فوج عام طور پر غزہ میں کی جانے والی اس طرح کی بمباری کو حماس کے خلاف قرار دیتے ہیں۔

جنگ بندی سے اب تک اسرائیلی فوج کے کل 5 اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے 1300 سے زائد فلسطینیوں کو اس دورانیے میں بمباری کر کے قتل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں