یمن میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 30 ہزار تک پہنچنے کا امکان
اقوام متحدہ کے مہاجرین کے لیے ہائی کمشنر کا بے گھر افراد اور مہاجرین کے لیے انسانی امداد یقینی بنانے پر زور
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یمن میں سرکاری فورسز اور حوثیوں کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ملک کے اندر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد آنے والے مہینوں میں ایک لاکھ تیس ہزار سے بڑھ کر تقریباً دو لاکھ تیس ہزار تک پہنچ جائے گی۔
جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ترجمان بابار بلوچ نے اندازہ لگایا کہ بحیرہ احمر کے راستے جیبوتی جانے والے مہاجرین کی تعداد اسی عرصے کے دوران 3000 سے بڑھ کر 10 ہزار ہو جائے گی۔ انہوں نے یمن میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے انسانی امداد کو یقینی بنانے کی شدید ضرورت پر زور دیا۔
1
