5

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب کے الاقوامی ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں کی مذمت

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب کے الاقوامی ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب میں ابھا اور شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حوثی دہشت گرد ملیشیا کی طرف سے کیے جانے والے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں مراکش، الجزائر اور سوڈان سے تعلق رکھنے والےتین افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ حملے سعودی عرب کی اراضی اور اس کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور اس کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں۔
وزارت خارجہ نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی مکمل یکجہتی اور اس کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے ہر اقدام میں اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں