6

سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم

سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شاہ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے دو حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستان ان خطرات کے مقابلے میں مملکت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

ریاض میں واقع کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سات اکتوبر کو ہونے والے دو الگ الگ حملوں میں دو خواتین سمیت تین افراد جان سے گئے جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا: ’میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں سعودی مسلح افواج اور اتحاد کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت، اور بے گناہ جانوں کو بچانے اور مملکت کی حفاظت کی انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں۔‘

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر مملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں