سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی صورتحال اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دونوں رہ نماؤں نے گفتگو کے دوران خطے میں پیش آنے والی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں فریقین نے مملکت کے خلاف دہشت گرد حوثی ملیشیا کے جاری حملوں کی شدید مذمت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ پیش رفت، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
