اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز فائرنگ کا واقعہ ہونے کے بعد قریبی عمارات مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا، “اس حملے کے بعد میں نے جائے وقوعہ سے ملحقہ غیر قانونی عرب تعمیرات کی ایک بڑی قطار کو فوراً مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔”
نیز کہا، “یہ حکم اگلے ایک گھنٹے کے اندر نافذ ہو جائے گا اور کارروائی دوپہر کے بعد تک جاری رہے گی۔
