4

اسرائیلی کنیسٹ انتخابات میں سب سے زیادہ پولنگ، نتن یاہو کے حریف کون کون سے ہیں؟

اسرائیلی شہری 7 اکتوبر سنہ 2023ء کے حملے کے بعد سے ہونے والے پہلے عام انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں، جہاں تقریباً 73 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

پارلیمان کی 120 نشستوں کے لیے مقابلہ ہے، لیکن اصل لڑائی صرف یہ نہیں کہ کون جیتے گا، بلکہ یہ ہے کہ بنیامین نتن یاہو کے طویل اقتدار کا خاتمہ ہو سکے گا یا نہیں۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی انتخابات میں ابتدائی پولنگ کی شرح سنہ 1981ء کے بعد سب سے زیادہ ہے.
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اشارہ دیا ہے کہ فوجیوں کے درمیان ووٹنگ کی شرح اب تک 30 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

“اے ایف پی” کے مطابق انتخابات سے قبل شائع ہونے والے آخری رائے عامہ کے سروے میں موجودہ وزیراعظم بنیامن نتن یاہو جو اسرائیل کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے رہنما ہیں اور ان کے اہم حریف دائیں بازو کے اعتدال پسند رہنما گاڈی آئزنکوٹ کے درمیان نتائج میں انتہائی قریبی مقابلہ دکھایا گیا ہے۔

زیادہ تر پولنگ سٹیشن مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

انتخابات میں حصہ لینے والی اہم جماعتیں

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی نشستوں کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والی اہم جماعتیں جن کی تعداد دو جماعتوں کے دستبردار ہونے کے بعد 36 رہ گئی ہے، درج ذیل ہیں:

لیکوڈ

یہ نیتن یاھو کی قیادت میں ایک دائیں بازو کی جماعت ہے۔ کنیسٹ میں اس کی موجودہ نشستوں کی تعداد 120 میں سے 32 ہے۔

اس جماعت نے سنہ 2009ء کے بعد سے تقریباً مسلسل اقتدار سنبھالا ہوا ہے اور یہ قوم پرستی اور معاشی لبرل ازم کا امتزاج ہے۔

رائے عامہ کے سروے کے مطابق بنیامن نتن یاھو لیکوڈ کے اندر سب سے مقبول امیدوار ہیں۔

77 سالہ نتن یاھو نے امریکہ میں پرورش پائی اور وہ سیاسی جوڑ توڑ اور اتحادی حکومتیں بنانے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہیں، تاہم کئی سروے میں لیکوڈ پارٹی کو معمولی فرق سے پیچھے دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انہیں 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کو نہ روک پانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ تب سے انہوں نے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کی قیادت کی۔ اس کے بعد غزہ پھر حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کی جب کہ اس کے بعدامریکہ کے تعاون سے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہوئے۔

یہ سابق چیف آف آرمی سٹاف گاڈی آئزنکوٹ آئزنکوٹ کی قیادت میں ایک اعتدال پسند جماعت ہے، جنہوں نے اکتوبر سنہ 2023ء سے جون سنہ 2024ء کے درمیان نتن یاھو کی حکومت میں بغیر قلمدان کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یہ ایک نئی جماعت ہے جس کی کنیسٹ میں کوئی نشست نہیں ہے۔

گاڈی آئزنکوٹ جو اپنے پرسکون انداز اور کم گوئی کے لیے جانے جاتے ہیں بنیامن نتن یاھو کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے اہم حریف کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2025ء میں اس جماعت کی بنیاد رکھی، جس میں انہوں نے نتن یاھو کے دور میں شدید تقسیم کے بعد اسرائیل کی “یہودی اور جمہوری” شناخت اور اسرائیلیوں کو متحد کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

انہوں نے اپنے گرد بائیں اور دائیں بازو کے سابق اراکینِ پارلیمنٹ کے علاوہ اندرونی سکیورٹی سروس (شاباک) کے سابق سربراہ یورام کوہن اور بنیامن نتن یاھو کے سابق دفتر کے سربراہ یوآو ہورووٹز جیسی شخصیات کو جمع کیا ہے۔

انہوں نے شدت پسند مذہبی یہودیوں کو ملنے والی عسکری سروس سے استثنیٰ کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جو کہ ایک ایسی پالیسی ہے جس کی نتن یاھو حمایت کرتے ہیں اور اس سے کئی سیکولر اسرائیلی شدید ناراض ہیں۔

یہ دائیں بازو کے اعتدال پسندوں کا اتحاد ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ (سنہ 2021ء-2022ء) کر رہے ہیں، جو کہ ایک تاجر اور امریکی مہاجرین کے بیٹے ہیں۔

نفتالی بینیٹ نے اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ۔ وہ ‘یش عتید’ ( فیوچر پارٹی) کے سربراہ ہیں، جس کے پاس اس وقت کنیسٹ میں 24 نشستیں ہیں۔

ان دونوں سیاست دانوں نے پہلے سنہ 2021ء اور سنہ 2022ء کے درمیان حکومت کی تشکیل میں تعاون کیا تھا۔ انہوں نے نتن یاھو کی مخالفت پر متحد ہونے کے بعد ایک ہی فہرست کے تحت مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا۔

نفتالی بینیٹ خود کو دائیں بازو کا رہنما قرار دیتے ہیں اور ماضی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کی تحریک سے وابستہ رہے ہیں، لیکن موجودہ انتخابات میں وہ خود کو ایک سیکولر وسطی سیاست دان کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جبکہ ان کے شریک یائر لاپید بھی خود کو وسطی اور سیکولر کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

“ڈیموکریٹس”

یہ سابق ڈپٹی چیف آف سٹاف یائر گولان کی قیادت میں ایک بائیں بازو کی پارٹی ہے۔ اس کے پاس اس وقت کنیسٹ میں 4 نشستیں ہیں۔

یائر گولان کی لیبر پارٹی اسرائیل میں بائیں بازو کی سب سے اہم پارٹی سمجھی جاتی ہے۔ اس نے ميرٹز پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا جو سنہ 2022ء میں کنیسٹ میں داخل ہونے کی انتخابی حد عبور کرنے میں ناکام رہی تھی۔

“ڈیموکریٹس” واحد غیر عرب پارٹی ہے جو اسرائیلی-فلسطینی تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

شاس

یہ ایک شدت پسند مذہبی پارٹی ہے جس کے سربراہ سابق وزیر آریہ درعی ہیں۔ کنیسٹ میں اس کی نشستوں کی تعداد 11 ہے۔

یہ پارٹی سنہ 1984ء میں مشرقی (سفاردیم) مذہبی ووٹرز کی نمائندگی کے لیے قائم کی گئی تھی جن کے آباؤ اجداد کا تعلق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے ہے۔

پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ معاشرے کے غریب ترین طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ بنیامن نتن یاھو کی اتحادی حکومتوں میں ان کی پسندیدہ اتحادی رہی ہے۔

یہ پارٹی فوج میں شدت پسند مذہبی یہودیوں کی بھرتی کی شدید مخالفت کرتی ہے۔

یہ ایک انتہائی دائیں بازو کی متطرف پارٹی ہے جس کی قیادت وزیر داخلہ سکیورٹی ایتمار بن گویر کر رہے ہیں۔ کنیسٹ میں اس کی نشستوں کی تعداد 6 ہے۔
نتن یاھو نے شدید متطرف مواقف کی وجہ سے ماضی میں نظر انداز کی جانے والی اس پارٹی کو اپنی حکومت میں شامل کیا۔
ایتمار بن گویر نے تشدد کے استعمال کی اپیلوں کی وجہ سے بارہا بین الاقوامی سطح پر غصے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں غزہ میں ہر رات 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ پارٹی سکیورٹی معاملات کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھتی ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کا مطالبہ کرتی ہے۔

ایتمار بن گویر کی قیادت میں اس پارٹی نے ایک ایسا قانون منظور کرنے پر زور دیا جس سے مقبوضہ مغربی کنارے کے ان فلسطینیوں کو سزائے موت دی جا سکے جنہیں اسرائیل کے خلاف “دہشت گردانہ” حملوں کا مرتکب قرار دیا گیا ہو۔
“مذہبی صہیونیت”
یہ ایک انتہائی دائیں بازو کی متطرف پارٹی ہے جس کی قیادت وزیر مالیات بزلئیل سموٹریچ کر رہے ہیں۔

یہ پارٹی اسرائیلی حکومت میں انتہائی دائیں بازو کے اجزاء میں سے ایک ہے، اور پوری مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق اور ریاست کے مذہبی یہودی کردار کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

بزلئیل سموٹریچ نے اپنے وزیر مالیات کے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے آبادکاری کی توسیع کو فروغ دیا اور فلسطینی اتھارٹی کے واجب الادا ٹیکس ریونیو کو روکا۔

یہ ایک شدت پسند مذہبی پارٹی ہے جس کے سربراہ يعقوب آشر ہیں۔ کنیسٹ میں اس کی نشستوں کی تعداد سات ہے۔

یہ پارٹی اشکینازی مذہبی یہودیوں کی نمائندگی کرتی ہے جن کے آباؤ اجداد یورپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ پارٹی یہودی مذہبی اداروں کے طلباء پر عسکری سروس لاگو کرنے کو روکنے کے لیے کام کرتی ہے۔

اس جماعت کے سربراہ سابق وزیر دفاع، خارجہ و مالیات افیگدور لیبرمین ہیں۔ کنیسٹ میں اس کی چھ نشستیں ہیں۔

نتن یاھو کے دفتر کے سابق ڈائریکٹر لیبرمین نے سنہ 1999ء میں اس قوم پرست سیکولر پارٹی کی بنیاد رکھی۔ یہ اپوزیشن جماعتوں میں شمار ہوتی ہے اور مذہب کو ریاست سے الگ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

یہ فلسطینیوں کے بارے میں متطرف مواقف رکھتی ہے لیکن سیکولرازم پر سختی سے کاربند ہے۔

“مشترکہ فہرست” عرب اتحاد”

یہ 3 جماعتوں کا بائیں بازو کا قوم پرست اتحاد ہے جس میں ڈیموکریٹک فرنٹ فار پیس اینڈ ایکولٹی (حداش)، نیشنل ڈیموکریٹک اسمبلی (بلد)، اور یوسف جبارین کی قیادت میں عرب موومنٹ فار چینج شامل ہیں۔ ان کی نشستوں کی تعداد ا پانچ ہے۔

یہ اتحاد اسرائیل میں عرب اقلیت کے حقوق کے دفاع اور دو ریاستی حل کی حمایت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یونائیٹڈ عرب لسٹ (راعم)

یہ ایک عرب پارٹی ہے جس کا مذہبی جھکاؤ اسلامک موومنٹ سے قریب ہے اور اس کے سربراہ منصور عباس ہیں۔ کنیسٹ میں نشستوں کی تعداد پانچ ہے۔

منصور عباس اسرائیل کے اندر عرب اقلیت کے لیے برابر حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر قومی سکیورٹی کے سابق نائب سربراہ یوآو سیگالووٹز ہیں جو عرب معاشرے میں جرائم کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

منصور عباس اسرائیل میں تقریباً 20 فیصد آبادی پر مشتمل عرب اقلیت کے لیے مساوی حقوق کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں