5

غزہ : اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک خاتون اور بچے سمیت چار افراد کو قتل کر دیا

غزہ : اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک خاتون اور بچے سمیت چار افراد کو قتل کر دیا

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے۔ اس فائرنگ کا نشانہ بنا کر ایک خاتون اور بچے سمیت چار فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ قتل کیے گئے بچے کی عمر 12 سال بتائی گئی ہے۔

مغربی خبرساں ادارے ‘ اے ایف پی ‘ نے بھی ان چار فلسطینیوں کو قتل کیے جانے کے واقعے کو ریسکیو ٹیم کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔ یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے 10 اکتوبر 2025 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔

غزہ جنگ اکتوبر 2023 سے چلی آرہی تھی۔ اس جنگ میں اسرائیلی فوج نے اب تک لگ بھگ 75 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو صرف غزہ میں قتل کیا ہے۔ ان میں دوتہائی سے زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمد باسل نے بتایا ہے کہ چار افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز کی ہیں۔

12 سالہ بچے کو اسرائیلی فوج نے بریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں فارنگ کر کے قتل کیا۔ جبکہ دو افراد الزوائدہ قصبے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر الگ سے کی گئی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ الاقصیٰ شہداء ہسپتال نے بھی چار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ طبی حکام کے مطابق چاروں افراد کی موت ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہو گئی تھی۔

جمعرات کے روز قتل ہونے والی خاتون خان یونس کے علاقے کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنائی گئی۔ جنگ بندی کے بعد ایک سال کے دوران کم از کم 1600 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں