6

غزہ میں طوفان کے باعث ریت کا تودہ خیموں پر گرنے سے پانچ افراد ہلاک: امدادی کارکنان

غزہ میں طوفان کے باعث ریت کا تودہ خیموں پر گرنے سے پانچ افراد ہلاک: امدادی کارکنان

غزہ کی ریسکیو سروس نے اتوار کے روز بتایا کہ ایک دن قبل شروع ہونے والی شدید بارشوں کے بعد ایک واقعے میں پانچ افراد بشمول تین بچے اور دو خواتین ہلاک ہو گئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال نے بتایا، “وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے جنوب میں واقع ایک پناہ گاہ میں جہاں بے گھر افراد مقیم تھے، ریت کا ایک تودہ خیموں پر آ گرا۔”

انہوں نے کہا، “امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک ویڈیو میں جائے وقوعہ پر درجنوں مردوں کو دیکھا گیا اور یہ کہ بعض لوگ پتھر کی ایک بڑی سلیب اٹھانے کی کوشش جبکہ دیگر بیلچوں کی مدد سے اس کے نیچے کھدائی کر رہے ہیں۔

ادارے نے مزید خبردار کیا کہ “بے گھر افراد بارش کے دوران خیمے نہ لگائیں اور نہ ہی ریت کے تودوں یا مٹی کے اونچے ڈھیروں کے قریب رہیں کیونکہ یہ ان کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔” ساتھ ہی انہوں نے انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے ضروری آلات اور سامان فراہم کرنے کی اپیل کی۔

فلسطینی حکام کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تباہ حال غزہ میں بے گھر افراد کے ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے جس کے نتیجے میں وہ سر چھپانے کی جگہ سے محروم ہو گئے۔

حکومتی میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ بارش کے “پہلے ہی دن تقریباً 70,000 خیمے پانی میں ڈوب گئے جن میں ہزاروں بے گھر افراد پناہ گزین تھے۔”

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس چھوٹے سے علاقے کے مختلف حصوں میں “درجنوں کمزور دیواریں اور چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے” اور ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں