6

تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر امریکہ اور ایران سے بات جاری ہے: پاکستان

ترجمان وزارتِ خارجہ طاہر اندرابی نے بدھ کو معمول کی میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران سے گفتگو کر رہا ہے کہ وہ اپنے تنازعات ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں اور ہمیں مثبت توقع ہے کہ یہ “مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔”
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے گذشتہ ماہ دورۂ تہران سے آبنائے ہرمز کے معاملے پر “کافی تیزی” پیدا ہوئی۔
امریکی فوج نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے ایران پر حملوں کی تازہ ترین لہر مکمل کر لی جس میں ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو ایران اور امریکہ دونوں پر زور دیا کہ وہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر خلوصِ نیت سے عمل درآمد کریں جسے انہوں نے پیش رفت کا واحد راستہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں