6

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے بزدلانہ اور کھلی دہشت گردی، مملکت کے ساتھ کھڑ ے ہیں

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے بزدلانہ اور کھلی دہشت گردی، مملکت کے ساتھ کھڑ ے ہیں
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں پر کیےگئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ اور کھلی دہشت گردی قرار دیا۔
شہباز شریف نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اور حوثیوں کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد نے اس سے قبل بھی کئی مواقع پر سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اس کی سکیورٹی اور خودمختاری کی حمایت کی اور سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے چا شہروں پر کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں