5

پاکستان : دہشت گردوں کی فائرنگ ،نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے چار ملازمین جاں بحق

پاکستان : دہشت گردوں کی فائرنگ ،نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے چار ملازمین جاں بحق
پاکستان کے لاجسٹک سے متعلق ادارے ‘ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ‘ کے چار ملازمین کو ایرانی سرحد کے نزدیک فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پیش آیا ہے۔
حکام کے مطابق اس حملے کے بعد حملہ آوروں نے ان کے ‘پک اپ ٹرک ‘کو آگ لگا دی۔ حکام نے یہ بات ہفتے کے روز بتائی ہے۔ حکام کے مطابق انہیں جمعہ کی سہ پہر یہ اطلاع ملی کہ جیوانی سے 80 کلومیٹر دور ایک’ پک اپ ‘ اور اور ایک موٹر سائیکل دیکھی گئی ہے۔
جب سیکیورٹی اہلکار اس دور افتادہ جگہ پر پہنچے تو انہوں نے مختلف جگہوں پر چار لاشیں دیکھیں جن کی بعد ازاں شناخت ‘ این ایل سی’ کے ملازمین کے طور پر سامنے آئی ہے۔ خیال رہے۔ این ایل سی ایک ریاستی ملکیت میں کام کرنے والا ادارہ ہے۔ جو ملک کے طول وعرض میں کام کرتا ہے۔ اس لیے اس کے ملازمین ہر علاقے میں فرائض کی انجام دہی کے لیے پہنچتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق این ایل سی کے کارکنوں پر یہ حملہ جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت کیا گیا لگتا ہے۔ یہ جگہ سرحدی چوکی سے 250 سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یاد رہے جیوانی ضلع گوادر میں واقع ہے۔ ان کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آوروں نے ‘پک اپ ٹرک’ کو نذر آتش کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد کی لاشیں مختلف جگہوں پر پڑی تھیں۔ لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کی جا چکی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے۔ جہاں نسل پرستوں اور قوم پرستوں نے علیحدگی کے لیے پر تشدد کاارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ یہ دہشت گردی اور سرکاری اور سویلین اہلکاروں کو بی نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں کرتے ہیں۔
ایک سینیئر سیکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد اس کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے بتایا تھا کہ دہشت گرودوں کے خلاف کارروائیوں میں 72 گھنٹوں میں 48 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں