1

پاکستان میں ایل این جی لے کر آنے والا ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر کے کراچی کی طرف رواں دواں

پاکستان میں ایل این جی لے کر آنے والا ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر کے کراچی کی طرف رواں دواں
قطر سے ایل این جی لانے والے ٹینکر نے پیر کے روز آبنائے ہرمز کو عبور کیا ہے اور اب وہ کراچی پہنچنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ ماہ اپریل کے بعد سے پاکستان کے لیے ایل این جی کا دسواں ٹینکر ہے۔ ماہ رواں کے شروع میں بھی اسی نوعیت کا آئل ٹینکر پاکستان پہنچا تھا۔
پاکستان میں ایل این جی کا استعمال مختلف مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس میں گھریلو استعمال کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والے یونٹ اور کھاد سازی کے کارخانے بھی کام کرتے ہیں۔
پاکستان میں پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے اس طرح کے ایل این جی ٹینکرز کی ماہانہ بنیادوں پر چار سے پانچ کھیپ آنا لازمی ہوتا ہے جس سے بجلی کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جا سکتی ہے۔
حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز کے حالات کی بندش کے باعث قدرے مشکل حالات ہیں تاہم اس کے باوجود پاکستان کو ایل این جی پہنچ رہی ہے۔ پاکستان میں گیس کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا نظام مجموعی پیداواری ہدف کے 17 فیصد پر محیط ہے۔ پاکستان کے دونوں متحارب ملکوں امریکہ و ایران کے ساتھ تعلقات اور اس کی امن کے لیے سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ملک اس کے ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں تعاون دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں