1

برطانیہ : غزہ اور مغربی کنارے کے لیے 88 ملین پاؤنڈ کی امدادی رقم کا اعلان

برطانیہ : غزہ اور مغربی کنارے کے لیے 88 ملین پاؤنڈ کی امدادی رقم کا اعلان
برطانوی حکومت نے اسرائیل کی بد ترین بمباری سے مکمل تباہ ہو چکے غزہ اور مسائل زدہ مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے 88 ملین پاؤنڈ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم ڈالروں میں 116.25 ملین ڈالر بنتی ہے۔
حکومت کے مطابق یہ رقم انسانی بنیادوں پر اہل غزہ کے ریلیف کے لیے دی گئی ہے۔ تاکہ انہیں بحالی کی کوششوں میں مدد دی جا سکے۔ یہ اعلان جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔
امدادی رقم کے سلسلے میں جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ فنڈز صحت کی ضروریات، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی کے مقاصد اور کوڑا کرکٹ سنبھالنے میں مدد دینے کے لیے ہے۔
اس سلسلے میں اعلان برطانوی وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیات کے دفتر کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں