5

گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا کی پولیس اور بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی، 18 پولیس افسران کے تبادلے

گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا کی پولیس اور بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی، 18 پولیس افسران کے تبادلے
12 اکتوبر، 2026

پشاور :خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد صوبے کی پولیس اور بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔

ایک درجن سے زائد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتیاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کے 18 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، چار پولیس افسران کو اسلام آباد کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ اور کوہاٹ ریجن کے پولیس سربراہان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر فصیح الدین اور ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو کو عہدوں سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کوہاٹ کے آر پی او عرفان طارق کو بھی اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ان کی جگہ شاکر حسین داوڑ کو مقرر کیا گیا ہے۔

مالاکنڈ ریجن کے آر پی او سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، سوات، کرک، چترال اور ہری پور کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران (DPOs) کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پشاور، مردان، صوابی، لوئر چترال، اپر دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، سوات، اپر سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، بنوں، لکی مروت اور کرک سمیت متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ نئے ڈپٹی کمشنرز مقرر کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں