5

پاکستان سعودی عرب کو1.8 ارب ڈالر کی خوراک آئٹمز برآمد کرے گا

پاکستان سعودی عرب کو1.8 ارب ڈالر کی خوراک آئٹمز برآمد کرے گا

پاکستان کا صوبہ پنجاب سعودی عرب کو خوراک آئٹمز کی برآمدات کی تیاری کررہا ہے۔ ان امکانی برآمدات کی مجموعی مالیت 1.8 ارب ڈالر ہوگی۔ یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بدھ کے روز کہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ برآمدات چاولوں، پھلوں ، سبزیوں وغیرہ پر مشتمل ہوں گی۔

مریم نوازشریف نے اس امر کا اظہار سعودی سفیر ڈاکٹر راجع البقمی کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور زیر بحث رہے۔

خیال رہے سعودی عرب پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ جہاں پاکستان سے خوراک سمیت زرعی اجناس کی برآمد کی جاتی ہے۔ پاکستان سے برآمد ہونے والی یہ اشیاء دوطرفہ تجارت کا اہم حصہ ہیں۔ ان برآمدات میں صوبہ پنجاب کا اہم کردار ہے۔ جہاں سے گندم ، چاول، کینو اور سبزیوں کے علاوہ لائیو سٹاک شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سفیر سے ملاقات کے دوران سعودی عرب کو پاکستان کے لیے ترسیلات زر کی فراہمی کا سب سے اہم ذریعہ قرار دیا۔ جن کی مجموعی سطح 9.8 ارب ڈالر سالانہ کے قریب ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان سعودی عرب کو حلال اشیا کی فراہمی میں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ کے اس ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔ یاد رہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پچھلے سال اکتوبر میں ایک معاہدہ کیا گیا ہے ۔ جس میں دونوں نے معاشی تعاون کا فریم ورک طے کیا ہے۔ یہ معاہدہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ریاض کے موقع پر ہوا تھا۔

دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں سے بڑے گہرے تعلقات ہیں۔ اس تعاون کو 2024 میں مزید گہرا کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ دونوں نے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان مفاہمتی یاددواشتوں کی مجموعی مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے۔ یہ مفاہمتی یادداشتیں مختلف شعبوں کے حوالے سے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سفیر کے ساتھ ملاقات میں حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی بھی مذمت کی اور انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں