7

پاکستان : عراق جانے والے زائرین کے لیے انتباہ جاری

حکومت پاکستان نے جمعرات کے روز ان زائرین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جو عراق جانے کی تیاری میں ہیں تاکہ عراق میں زیارات کر سکیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق جانے کی کوشش سے پہلے فضائی پروازوں کی آمد و رفت اور فضائی روٹس کی صورت حال سے ضرور ‘اپ ڈیٹ’ رہیں۔ تاکہ کسی مشکل سے بچے رہیں۔

نیز اپنے لیے متبادل راستوں کے بارے میں بھی باخبر رہیں۔ تاکہ پروزاوں کی منسوخی کی صورت میں واپسی کا راستہ بھی معلوم ہو۔ یہ انتباہ امریکہ ایران جنگ کے نتیجے میں پورے خطے میں پھیلی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے دنیا کے سبھی ممالک کو ایران کے ساتھ فضائی رابطے منقطع کرنے کا کہہ رکھا ہے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے یہ انتباہ بطور خاص ان زائرین کے لیے جاری کیا جو ایران اور عراق زیارتوں کے نام پر جاتے ہیں۔ وہ اس مقصد کے لیے تہران، مشہد اور نجف کی پروازیں پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا یہ بیان پاک ایران سرحدوں کی بندش کے ہنگامی اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ ایک روز پہلے پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو آمد و رفت کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔

پاکستان سے زائرین کی بڑی تعداد ایران اور عراق دونوں کے مشترکہ زیارتی وزٹ کے لیے جاتے ہیں۔ تاہم 22 اکتوبر کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے گئے اس انتباہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسے وزارت خارجہ کی طرف سے اس بارے میں ایک ایڈوائزری کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔

اس جاری کی گئی ‘ایڈوائزری’ میں ان گروپوں کو بھی متوجہ کیا گیا ہے جو ایران و عراق کے لیے زائرین کو لے کرجانے کا پراسس مکمل کرتے اور زائرین کے لیے یہ ٹور ممکن بناتے ہیں۔

نیز یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس ایڈوائزری کا مقصد زائرین کو ایران یا عراق جانے سے روکنا نہیں ہے، بلکہ احتیاط کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ کہ روانگی سے پہلے خود کو آگاہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں