5

امریکہ ایران جنگ: پاکستان میں توانائی مسائل، امریکہ کی طویل مدتی سپلائی معاہدوں پر نظر

امریکہ ایران جنگ: پاکستان میں توانائی مسائل، امریکہ کی طویل مدتی سپلائی معاہدوں پر نظر
پاکستان کی وزارت پٹرولیم کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران جنگ کے دوران پاکستان کے لیے پیدا ہونے والے مسائل کے تناظر میں امریکہ پاکستان کو توانائی کی بلا تعطل اور طویل مدتی فراہمی کے لیے خود معاہدے کرنے کے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ وزارت پٹرولیم کی طرف سے یہ بیان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔

پاکستان جس کا گیس اور تیل کی درآمد کے لیے دوسرے ملکوں کے بندوبست کو اس امریکہ ایران جنگ نے لگ بھگ ماہ مارچ سے ہی متاثر کر رکھا ہے۔ اب وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ سنگین ہو رہا ہے۔ عوام کو امریکہ و اسرائیل کی ایرن کے ساتھ جنگ کی قیمت انتہائی مہنگے تیل اور ایل این جی کی صورت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ علاوہ ازیں بھی مہنگائی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

ایل پی جی کے قطر سے پہنچنے میں رکاوٹوں کے پیش نظر پاکستان کے پاور پلانٹس، صنعتیں، زراعت اورگھریلو صارفین سمیت سبھی شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ قطر کے ٹینکروں کو جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کے راستے شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔ نتیجتاً پاکستان کو متبادل ذرائع سے گیس کے حصول کے لیے کوشش کرنا پڑی۔ کیونکہ قطر جس سے پاکستان طویل مدتی بنیادوں پر بھاری مقدار میں ایل پی جی درآمد کرتا ہے، جو ان دنوں متاثر ہے۔ جبکہ سرما میں ایل این جی کی ضروریات ویسے ہی بڑھ جاتی ہیں۔

وزارت پٹرولیم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں دلچسپی ظاہر کی ہے کہ امریکہ پاکستان کو اس سلسلے میں طویل مدتی بنیادوں پر معاہدوں کے لیے دیکھ رہا ہے۔ ممکن ہے کہ پاکستان کے ریفائنریز کے ماڈرنائزیشن پروگرام کے منصوبے کے لیے فنڈز بھی فراہم کرے ۔

بیان کے مطابق ناظم الامور نے اس امر پر فوکس کیا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں ایسے مواقع پیدا کرنے کی طرف مائل ہیں کہ پاکستان کے لیے طویل مدتی توانائی کی فراہمی کے معاہدے کر سکیں۔ یہ بندوبست امریکہ و پاکستان دونوں کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

ناظم الامور کی وزیر سے ملاقات کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل کے ایم ڈی نے ایک بریفنگ دی جس میں پاکستان کے لیے تیل کی ضروریات و دیگر متعلقہ امور کا احاطہ کیا گیا تھا۔ تاہم وزارت کے اس جاری کیے گئے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایل این جی امریکہ کے کس ریٹ پر اور کتنی مقدار کونسی کمپنی کے ذریعے ملے گی۔ نہ ہی فوری درپیش مسائل کے تدارک کے لیے کہ فوری اہتمام ظاہر کیا گیا۔ امریکی سفارت خانے نے اس سلسلے میں کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا ہے۔

یاد رہے پاکستان قطر سے عام طور پر ماہانہ 9 ایل این جی کارگو منگواتا ہے۔ جبکہ تخیمنہ ہے کہ پاکستان کو نومبر سے ماہ فروری کے دوران 24 کارگو کی ضرورت ہو گی۔ فوری اور ہنگامی سپلائی بندوبست اس کے علاوہ ہوگا۔ حکومت طویل مدتی شراک داروں کے علاوہ ایل این جی کی موقع پر خریداری کا بھی اہتمام کرنے کے تصور پر کام کر رہی ہے۔ تاکہ سرما کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

یاد رہے توانائی کا یہ مسئلہ دنیا کے بہت سے ملکوں کو درپیش ہے ، خود امریکہ اور ایران کے عوام کے لیے بھی جنگ کی وجہ سے دیگر مسائل کے علاوہ توانانی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں عوام کو مہنگائی کی پریشانی ہے جبکہ ایرانی حکومت نے عوام کو گیس کے استعمال میں قدرے کفایت کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں