سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر دھماکے سے 10 افراد جان سے گئے
پاکستان میں پولیس اور ہسپتال کے حکام کے مطابق جمعرات کے روز ایک طبی مرکز میں اس وقت کم از کم 10 افراد جان بحق ہو گئے جب ایک ایمبولینس کے اندر آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔
مقامی پولیس چیف عارف عزیز نے بتایا کہ یہ دھماکہ رات کے وقت صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں طبی مرکز کا ایک اہلکار، مریض اور ان کے رشتہ دار شامل ہیں۔
مقامی پولیس اہلکار خلیل ابڑو نے بتایا کہ مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جب یہ دھماکہ ہوا۔
ان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی وجہ کا تعین کے لیے فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
4
