4

پاکستان: سعودی عرب کے ساتھ زراعت ، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تبادلہ خیال

پاکستان اور سعودی عرب نے زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔ نیز دو طرفہ تجارت کو بھی فروغ دینےکے امور زیر بحث آئے ہیں۔ دونوں برادر ملکوں نے ماہ اگست میں بھی اتفاق کیا تھا کہ پاکستان سے سعودی عرب خوارک اور زراعت کے میدان میں تجارت کو بڑھائے گا ۔ تاکہ چاولوں سمیت خوراک سے متعلق آئٹمز کی پاکستانی برآمدات سعودی عرب کے لیے بڑھ سکیں

سعودی عرب پاکستان کو مالیاتی شعبے میں غیر معمولی مدد اور تعاون کرنے والی مملکت ہے۔ ماہ جولائی میں پاکستان کے حکام نے بتایا تھا ک سعودی عرب نے اپنے 5 ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان میں ڈیپازٹ رکھنے کی مدت میں مزید توسیع کر لی ہے۔ یہ توسیع مزید تین برسوں کے لیے کی گئی ہے۔

ماہ اگست میں دونوں ملکوں کے حکام نے پاکستان سے چاول ، گوشت ، پھل اور دیگر اشیاء کی برآمد بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ اتفاق موجودہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے گیا ہے۔ اسی سلسلے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ محمد اورنگ زیب اور ڈاکٹر رجیع طامی البقمی نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزرائے خزانہ نے نظر آنے والی پیش رفت اور نتائج کے لیے عملی اقدامات پر بھی مختلف تجاویز پر غور کیا۔ تاکہ دوطرفہ تجارتی امور میں مزید مضبوطی آئے۔ سعودی وزیر خزانہ البقمی نے تجارتی تعلقات پر زور دیا اور ‘ بزنس ٹو بزنس ‘ کو ترجیح دینے کی بات کی۔

سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے 3 ارب یورو باؤنڈز اور چین تک کی مارکیٹ تک رسائی کی کوششوں کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں سعودی کردار کا ذکر کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے 2024 میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ جن کی مالیت 8۔2 ارب ڈالر ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب اڑھائی ملین سے زیادہ پاکستانیوں کو میزبان ملک ہے۔ یہ پاکستانی اربوں ڈالر کما کر پاکستان بھیجنےکا ذریعہ ہیں۔ اس سلسلے میں بھی سعودی عرب پاکستانی کارکنوں کو ترجیحآ اپنے ہاں روز گار کے مواقع دینے کی کوشش میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں