4

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔

ترک سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 600 رکنی پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 279 جبکہ مخالفت میں 119 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے حصہ لیا۔

ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کرنا نہیں۔

حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس معاہدے پر سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اگست کو دستخط کیے تھے۔

اسے امریکہ پر اپنا انحصار کم کرنے اور اپنی سکیورٹی شراکت داریوں کو متنوع بنانے کی سعودی عرب کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں